این اے 246میں مختلف جماعتوں کی انتخابی سرگرمیوں کے باعث فوڈ اسٹریٹس کی رونقیں دوبالا ہوگئیں

فوڈ سٹریٹس پر واقع بریانی کارنرز ،فاسٹ فوڈز ،باربی کیو اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء سمیت چائے کے ہوٹلوں پر رات گئے تک رش دکھنے لگا

پیر 6 اپریل 2015 19:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء)این اے 246میں مختلف جماعتوں کی انتخابی سرگرمیوں کے باعث عائشہ منزل ،حسین آباد ،شریف آباد اور لیاقت آباد 4نمبر کی فوڈ اسٹریٹس کی رونقیں دوبالا ہوگئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ان فوڈ اسٹریٹس پر واقع بریانی کارنرز ،فاسٹ فوڈز ،باربی کیو اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء سمیت چائے کے ہوٹلوں پر رات گئے تک رش دیکھنے میں آرہا ہے اور حلقے کے عوام بڑی تعداد میں انتخابی سرگرمیوں کے حوالے سے رات گئے تک ان فوڈ اسٹریٹس پر موجود ہوتی ہے ،جس کی وجہ سے فوڈاسٹریٹس کے کاروبار سے وابستہ افراد کی آمدنی میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے اور فوڈ اسٹریٹس پر موجود عوام کا موضوع گفتگو مذکورہ حلقے میں ہونے والا ضمنی انتخاب رہتا ہے اور ہر شخص اس حوالے سے مختلف رائے دیتا ہے ۔

عوام ایک دوسرے سے یہ معلوم کرنے میں مصروف ہیں کہ آیا اس حلقے میں انتخاب ہوبھی پائے گا یا نہیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں