کراچی، سانحہ بلدیہ کیس کا تفتیشی افسر تبدیل،ساجد یوسف زئی نئے افسر مقرر
تازہ ترین : 1

کراچی، سانحہ بلدیہ کیس کا تفتیشی افسر تبدیل،ساجد یوسف زئی نئے افسر مقرر

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء )سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے مقدمے کے تفتیشی افسر کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ ساجد یوسف زئی کو نیا تفتیشی افسر مقررکردیاگیا۔ جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں ازسر نو تحقیقات ہوگی۔سانحہ بلدیہ فیکٹری کی ازسرنو تحقیقات کے لیے ساجد یوسف زئی کو تفتیشی افسر مقرر کریا گیا۔ جج کی رخصت کے باعث از سر نو تحقیقات کا نوٹیفکیشن عدالت میں جمع نہیں کرایا جاسکا۔ حکام کے مطابق تفتیش جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں آگے بڑھائی جائے گی۔ ملزم رضوان قریشی نے جے آئی ٹی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ فیکٹری میں آگ لگنے کا واقعہ حادثہ نہیں تھا۔ بھتہ نہ دینے پر آگ لگائی گئی تھی۔

وقت اشاعت : 06/04/2015 - 18:55:28

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں