مکہ ومدینہ کی حفاظت مسلمان اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے کریں گے ، اسلامی تحریک طلبہ پاکستان

پیر 6 اپریل 2015 18:46

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) اسلامی تحریک طلبہ پلاکستان کے قائدین غلام عباس صدیقی،شاہد نذیر،ذکی الدین ،محمد عدنان نے کہا ہے سعودی عرب پر حملہ کرنے والا لشکر دجال کی قوم ہے مکہ ومدینہ کی حفاظت مسلمان اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے کریں گے پاکسانی حکومت نے سعودی عرب حفاظت کا بروقت فیصلہ کرکے مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی کی ہے فوری طور پر پاک فوج سعودی عرب اتار کر کشکر دجال کا خاتمہ کرے انہوں نے کہاہے کہ ساری دنیاکے مسلمانوں کے یمن نے جذبات مجروح کئے عالم اسلام اس کا نوٹس لے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جوطاقتیں اس وقت بھی سعودی عرب فوج بھیجنے کی مخالف کر رہی ہیں دراصل وہ اسی دجالی لشکر( طاقتوں کی آلہ کار ہیں) کا حصہ ہیں پاکستان کا دفاع سعودی عرب کے دفاع سے منسلک ہے ،سعودی عرب کی حافظت کے لئے پاکستان کو آخری حد تک جانا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں