جامعہ کراچی، سیرت مصطفی سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام کانفرنس آج ہوگی

پیر 6 اپریل 2015 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) سیر ت مصطفی سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن جامعہ کراچی کے زیر اہتمام ”شانِ غوثِ اعظم کانفرنس“ آج بروزمنگل07 اپریل 2015 ء کو صبح دس بجے سماعت گاہ کلیہ سماجی علوم جامعہ کراچی میں منعقد ہوگی۔صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر کرینگے جبکہ پروچانسلر وسینئر صوبائی وزیر تعلیم نثارکھوڑو مہمان خصوصی ہونگے۔

(جاری ہے)

علامہ حمزہ علی قادری،پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد قادری،ڈائریکٹر شیخ زید اسلامک سینٹر پروفیسر ڈاکٹر نوراحمد شاہتازاور علامہ مفتی شہریار حضرت غوث الاعظم کے اوصاف حمیدہ اور رشد وہدایت اورخدمات پر مقالات پیش کرینگے۔اس کے علاوہ سابق وزیر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر عطاالرحمن ،حاجی عبدالرؤف ،سابق ڈائریکٹر فنانس ایس ایم خالد،رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان اور مشیر امور طلبہ پروفیسر ڈاکٹر سید انصررضوی بھی کانفرنس میں شرکت کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں