نائن زیرو سے گرفتار ملزمان عبید کے ٹو، نادر شاہ اور عبدالقادر ہنگورا کو9 اپریل تک پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا

پیر 6 اپریل 2015 17:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نائن زیرو سے گرفتار ملزمان عبید کے ٹو، نادر شاہ اور عبدالقادر ہنگورا کو9 اپریل تک پولیس کی تحویل میں دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار ملزمان عبید کے ٹو، نادر شاہ اور عبدالقادر ہنگورا کو رینجرز اور پولیس کی سخت حفاظت میں انسداد دہشت گردی عدالت لایا گیا۔

(جاری ہے)

سولجر بازار پولیس نے عبید کے ٹو اور نادر شاہ کو عدالت میں پیش کیا اور دو پولیس اہلکاروں کے قتل کیس کی تفتیش کے لئے ریمانڈ کی درخواست کی۔ عدالت نے ملزمان کو 9 اپریل تک جسمانی ریمانڈ پرپولیس کی تحویل میں دے دیا۔ ملزموں کے خلاف سولجر بازار میں سب انسپکٹر ریحان اور سب انسپکٹر نثار کے قتل کا مقدمہ درج ہے۔ کلری پولیس نے پولیس اہلکار کے قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا اور عدالت سے مزید تفتیش کے لے ریمانڈ کی درخواست کی۔ عدالت نیملزم کو 9 اپریل تک پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں