پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کی جانب سے دو سکولوں کی رجسٹریشن کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار

پیر 6 اپریل 2015 17:23

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کی جانب سے دو سکولوں کی رجسٹریشن کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے قوانین کے تحت کوالٹی انشورنس کا امتحان لئے اور نتیجہ جاری کئے بغیر کسی سکول کو رجسٹرڈ نہیں کیا جا سکتا۔افسران نے کمیشن کے چکر میں نتیجہ جاری کئے بغیر ہی دو سو سکولوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کر دیا۔عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مستردی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں