محمد یونس فٹ بال ٹورنامنٹ، عثمان شہید نے ینگ حقانی اور عثمان آباد یونین نے پیر آباد گولڈن کو زیر کردیا

پیر 6 اپریل 2015 16:22

محمد یونس فٹ بال ٹورنامنٹ، عثمان شہید نے ینگ حقانی اور عثمان آباد یونین نے پیر آباد گولڈن کو زیر کردیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) ینگ عثمان آباد فٹ بال کلب کے زیر اہتمام عثمان آباد فٹ بال گراؤنڈ پر جاری آل سندھ بلوچستان محمد یونس میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کے فیصلے ہوگئے کھیلے گئے پہلے میچ میں عثمان شہید فٹ بال کلب کیماڑی نے مد مقابل ینگ حقانی فٹ بال کلب کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا میچ کی خاص بات بات عثمان شہید کے اسٹرائیکر کھلاڑی وسیم گل کا عمدہ کھیل تھا جنہوں نے3خوبصورت گول کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا اور شائقین فٹ بال بھر پور داد وصول کی جبکہ آصف خان نے ایک گول اسکور کئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں عثمان آباد یونین نے ایک سخت مقابلے کے بعد نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل پیر آباد گولڈن کو 1-0سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا فاتح ٹیم کی جانب سے آزاد نے فیصلہ کن گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلانے میں نمایاں کردار ادا کیا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض یوسف منصوری ،محبوب ۔

(جاری ہے)

الٰہی بخش ،گلفام اور حیدر علی نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر فرید اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں