شہری اذیت کا شکار ہیں ،پا نی کا بحران ختم کیا جائے ،نعمت اللہ خان

پیر 6 اپریل 2015 16:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) سابق ناظم کراچی و سابق رکن سندھ اسمبلی نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں پا نی کا بحران ہے جس کے باعث لو گ اذیت میں مبتلا ہیں ،پا نی کے بحران پر قابو نہ پایا گیا تو موسم گرما میں شہریوں کو مشکلات اورواٹر بورڈ کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ، یہ بات انہوں نے پیر کو جاری اپنے ایک بیان میں کہی ،انہوں نے کہا کہ کر اچی کے علاقوں لیاری،نئی کراچی ،پاپوش ،ناظم آباد ،سرجانی ،اورنگی اور کورنگی ، بلدیہ ٹاوٴن اور ان سے متصل دیگر علاقوں میں پانی کا بحران ہے جبکہ بعض علاقوں میں پانی کی فراہمی تعطل کا شکار ہے،اس ضمن میں بعض علاقوں کے مکینوں کو راتیں جاگ کر پا نی کی آمد کا انتظار کر نا پڑتا ہے جبکہ کئی علاقوں میں پا نی کی آمد کا کو ئی وقت مقرر نہیں ہے ،اس تناطر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی پانی کی فراہمی کو بری طرح متاثر کرر ہی ہے ،نعمت اللہ خان نے کہا کہ کراچی میں پا نی کا مسئلہ نیا نہیں ہے لیکن اس اہم ترین سہو لت کی بلا تعطل عدم فراہمی نے شہریو ں کانظام زندگی بری طرح متاثر کیا ہے ،دور جدید میں کر اچی جیسے شہر میں کین اوربرتن اٹھا ئے لوگوں کا پانی کی تلاش میں سرکر داں رہنا ما ضی کی پسماندگی کی مثا ل ہے جو حکمرانوں اور انتظامیہ کیلئے سوالیہ نشان ہے ،پانی کے حصول کیلئے کئی علاقوں کے مکین مہنگے داموں ٹینکر خریدنے پر مجبور ہیں ،نعمت اللہ خان نے کہا کہ پانی کا بحران حل طلب ہے،موسم گرما میں پانی کے بحران اور اس کے نتیجے میں شہریوں کی جانب سے سخت احتجاج و مزاحمت سے بچنے کیلئے جلد از جلد لائحہ عمل تیار کیا جائے ۔

(جاری ہے)

واٹر بورڈ د انتظامیہ شہر کے دیرینہ مسئلہ حل کر نے کیلئے عملی اقدامات کرے اور ہر علاقے کے لحاظ سے کے الیکٹرک سے لوڈشیڈنگ کا شیڈول لے کر لوگوں کو پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنا ئی جائے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں