حسن اسکوائر میں فلیٹوں میں لگنے والے آگ پر قابو پالیا گیا
تازہ ترین : 1

حسن اسکوائر میں فلیٹوں میں لگنے والے آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) حسن اسکوائر میں فلیٹوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ۔فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق عزیز بھٹی تھانے کی حدود حسن اسکوائر مشرق سینٹر کے قریب نعمان آرکیڈ کے فلیٹ نمبر3 میں آگ لگ گئی ۔اہل محلہ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا ۔فائربریگیڈ کی ایک گاڑی نے آگ بجھانے میں حصہ لیا ۔ذرائع کے مطابق فلیٹ میں مقیم افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔جبکہ گھر کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ۔

وقت اشاعت : 06/04/2015 - 16:17:24

اپنی رائے کا اظہار کریں