سندھ کا وفاق کی نئی پاور پالیسی قبول کرنے سے انکار
تازہ ترین : 1

سندھ کا وفاق کی نئی پاور پالیسی قبول کرنے سے انکار

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) سندھ نے وفاقی حکومت کی نئی پاور پالیسی قبول کرنے سے انکار کر دیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جب تک سندھ کی گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کے مسائل حل نہیں ہوتے پاور پالیسی قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کو گیس انفراسٹریکچر ڈیولپمنٹ سرچارج پر تحفظات ہیں۔ اس کے علاوہ ماڑی گیس فیلڈ کے ٹیرف میں وفاق کی طرف سے یکطرفہ تبدیلی اور ایل این جی کی امپورٹ پر بھی تحفظات ہیں ۔

وقت اشاعت : 06/04/2015 - 15:59:41

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں