حکومتی پروڈیوسرز کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں نمایا ں کمی

پیر 6 اپریل 2015 15:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) حکومتی پروڈیوسرز کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں نمایا ں کمی کردی گئی۔کراچی وحیدرآباد میں ایل پی جی اسی روپے کلو ہوگئی۔ایل پی جی کی فی ٹن قیمت میں نو ہزار چار سو اور فی کلو دس روپے کی کمی ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد فی ٹن ایل پی جی کی قیمت ستر ہزار پانچ سوسے گھٹ کر اکسٹھ ہزار ایک سو روپے ہوگئی ہے۔حکومتی اداروں کی جانب سے نرخوں میں کمی کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں ایک سو پندرہ روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں چھ سو ساٹھ روپے کی کمی ہوگئی ہے۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت نے گیس کی قیمتوں میں نمایا ں کمی کرکے عوام کو ریلیف فراہم کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں