11 ویں چیف آف دی نیول سٹاف سکواش چمپئن شپ 9 اپریل سے شروع ہوگی

پیر 6 اپریل 2015 15:20

11 ویں چیف آف دی نیول سٹاف سکواش چمپئن شپ 9 اپریل سے شروع ہوگی

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6اپریل ۔2015ء ) 11ویں چیف آف دی نیول سٹاف سکواش چیمپئن شپ 9اپریل سے کراچی میں شروع ہوگی جس میں غیر ملکی کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان نیوی جہانگیر خان روشن خان سکواش کمپلیکس پر ہونے والی میڈیا کانفرنس کے دوران پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری عامر نواز اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمد زاہد نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے پری کوالیفائنگ اور کوالیفائنگ رائونڈ 9 اور 10 اپریل جبکہ مین رائونڈ کا آغاز 11 اپریل سے ہو گا ۔

چیمپئن شپ کی مجموعی انعامی رقم 15 ہزار امریکی ڈالر ہو گی ۔ چیمپئن شپ میں ٹاپ سیڈ کھلاڑی ناصر اقبال ہوں گے جبکہ دفاعی چیمپئن فرحان محبوب ہوں گے ۔ 11ویں چیف آف دی نیول سٹاف سکواش چیمپئن شپ کو چیلنجر پندرہ کا نام بھی دیا گیا ہے کیونکہ اس میں ایک درجن سے زائد پاکستانی اور بیرون ملک مقیم پاکستانی نژاد کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں