کراچی : طلاق لی ہے تو دوبارہ نکاح کرنا پڑے گا، دوبارہ الیکشن لڑنا پڑے گا۔ ایم کیو ..
تازہ ترین : 1
کراچی : طلاق لی ہے تو دوبارہ نکاح کرنا پڑے گا، دوبارہ الیکشن لڑنا پڑے ..

کراچی : طلاق لی ہے تو دوبارہ نکاح کرنا پڑے گا، دوبارہ الیکشن لڑنا پڑے گا۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی پی ٹی آئی اراکین سے متعلق گفتگو

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 اپریل 2015 ء): پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلا س میں شرکت کے باعث پی ٹی آئی تنقید کا نشانہ بنتی جا رہی ہے. ایم کیو ایم رہنماؤں ، حکومتی اراکین ، اے این پی، مولانا فضل الرحمان سب ہی پی ٹی آئی اراکین اور عمران خان پر تنقید کرنے میں لگے ہیں . ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ میں اجلاس میں شرکت نا جائز ہے. وہ استعفٰی دے چکے ہیں جو کہ طلاق کے مترادف ہے. الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے طلاق دے دی تو دے دی اب واپس آنے کے لیے دوبارہ نکاح کرنا ہو گا جس کا مطلب یہ ہے کہ اگر پی ٹی آئی اراکین دوبارہ اسمبلی میں واپس آنا چاہتے ہیں تو ان کو دوبارہ سے الیکشن لڑ کر آنا ہوگا.

وقت اشاعت : 06/04/2015 - 14:31:50

اپنی رائے کا اظہار کریں