کراچی: ڈیفنس میں رینجرز مقابلہ میں 3ملزمان ہلاک

پیر 6 اپریل 2015 12:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں رینجرز سے مقابلے کے دوران 3ملزمان مارے گئے ہیں۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ڈیفنس میں مقابلے کے دوران مارے جانے والے تینوں ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے تھا، مقابلے کے دوران رینجرز کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز نے مزید بتایا کہ ہلاک ملزمان کی شناخت سلیم عرف ڈالر، نواز عرف دادا اور زبیر عرف مہاجر کے نام سے ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 19ایس ایم جی، 2ایل ایم جی اور 3گرنیڈ سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں