کراچی، رینجرز مقابلے میں گینگ وار اورسیاسی جماعت کے کارندے سمیت 3ملزمان مارے گئے ، ایک اہلکار زخمی

پیر 6 اپریل 2015 11:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں رینجرزسے مقابلے میں گینگ وار اورسیاسی جماعت کے کارندے سمیت 3ملزمان مارے گئے جبکہ ایک اہلکار بھی زخمی ہوگیا،ہلاک ملزمان کی شناخت سلیم عرف ڈالر، نوازعرف دادا اور ذبیرعرف مہاجر کے نام سے ہوئی ، جام گوٹھ سے رینجرز نے کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

پیر کوکراچی میں ڈیفنس کے علاقے میں رینجرز سے مقابلے میں لیاری گینگ وار اور سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے 3 ملزمان ہلاک جب کہ ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا۔

(جاری ہے)

رینجرز سے فائرنگ کے تبادلے میں گینگ وار کے تین کارندے سلیم ڈالر ، زبیر مہاجر اور نواز دادا مارے گئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک ملزم سلیم ڈالرسیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلنگ ونگ میں شامل تھا۔

ملزموں کی فائرنگ سے ایک رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ جام گوٹھ میں رینجرز نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد ، ایس ایم جی اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ دوسری طرف کھارادر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 5 ملزم گرفتار کرلیے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں