کراچی :رینجرز سے مقابلے میں گینگ وار کے تین کارندے ہلاک ہوگئے
تازہ ترین : 1
کراچی :رینجرز سے مقابلے میں گینگ وار کے تین کارندے ہلاک ہوگئے

کراچی :رینجرز سے مقابلے میں گینگ وار کے تین کارندے ہلاک ہوگئے

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل2015ء)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں رینجرزسے مقابلے میں گینگ وار کے 3 کارندے ہلاک ہوگئے جبکہ ایک اہلکار بھی زخمی ہوگیا ۔ جام گوٹھ سے رینجرز نے کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ۔ ڈیفنس کے علاقے میں رینجرز سے فائرنگ کے تبادلے میں گینگ وار کے تین کارندے سلیم ڈالر ، زبیر مہاجر اور نواز دادا مارے گئے ۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک ملزم سلیم ڈالرسیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلنگ ونگ میں شامل تھا ۔ ملزموں کی فائرنگ سے ایک رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوگیا ۔ جام گوٹھ میں رینجرز نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد ، ایس ایم جی اور اسلحہ برآمد کرلیا ۔ دوسری طرف کھارادر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 5 ملزم گرفتار کرلیے ۔

وقت اشاعت : 06/04/2015 - 11:28:29

متعلقہ عنوان :

قارئین کی رائے :

اپنی رائے کا اظہار کریں