سیاسی، کالعدم تنظیموں اور جرائم پیشہ افراد سے منسلک 60سے زائد بھتہ خوروں کی فہرست تیار،گر فتا ری کا حکم

اتوار 5 اپریل 2015 17:23

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء)سیاسی، کالعدم تنظیموں اور جرائم پیشہ افراد سے منسلک 60سے زائد بھتہ خوروں کی فہرست تیار، وزارت داخلہ نے پولیس کو فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی رپورٹ کے بعد صوبائی وزارت داخلہ نے ساٹھ کے لگ بھگ بھتہ خوروں کی ایک فہرست تیار کی ہے جن میں بعض اہم سیاسی جماعتیں، کالعدم تنظیمیں اور جرائم افراد کے گینگز شامل ہیں جو چندے اور دیگر امور کے نام پر جبری بھتہ وصولی میں ملوث ہیں۔ ذرائع کے مطابق کراچی پولیس کو مذکورہ فہرست دیتے ہوئے ان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں