اے او این نے پاکستان میں اعزازی انشورنس کورمتعارف کرادیا
تازہ ترین : 1

اے او این نے پاکستان میں اعزازی انشورنس کورمتعارف کرادیا

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء)مانچیسٹریونائیٹڈ اورانشورنس کمپنی اے او این نے ”یونائیٹڈ، وی گو ہایر“ کے نام سے پاکستان میں اپنا پہلا اعزازی پرسنل ایکسیڈنٹ کور متعارف کرادیا ۔جس کو ملک میں مختلف سرگرمیوں کے ذریعے فروغ دیا جائے گا۔” یونائیٹڈ، وی گو ہایر“ کور صارفین کے لیے صرف نیا ہایئر (Haier) اسمارٹ فون خریدنے پر دستیاب ہوگا اور ساتھ ہی ان کو اے اواین اینڈ مانچیسٹریونائیٹڈ انشورنس کارڈ بھی ملے گا،سیکیورٹی جنرل انشورنس کے ذریعے مفت پرسنل حادثاتی بیمہ کے تحت حادثاتی موت پر 20ہزار روپے تک کا مالی تحفظ فراہم کیا جائے گا، اس نئے اعزازی انشورنس کور کے تعارف کے موقع کو منانے کے لیے اے اواین اورمانچیسٹریونائیٹڈ ”یونائیٹڈ، وی گو ہایر“ کے نام سے خصوصی پروموشن بھی چلا رہے ہیں۔

اے او این پرسنل ایکسیڈنٹ کور حاصل کرنے والے ازخود قرعہ اندازی میں شامل ہوجائیں گے جس کے تحت انھیں مانچیسٹر انگلینڈ میں اے او این ٹریننگ کمپلیکس میں مانچیسٹر یونائیٹڈ ٹیم پلیئرز کو دیکھنے، ملاقات اور بات کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔ساتھ ہی انھیں روزانہ انعامات بشمول مانچیسٹریونائیٹڈ ٹریننگ کٹس، اسپورٹس بینگز اور فٹبال جیتنے کا بھی موقع ملے گا، یہ پروموشن اپریل 2015 سے 12ماہ تک جاری رہے گی اور ونر کا اعلان ہایئر کے اسپیشل میڈیا پلیٹ فارم پر کیا جائے گا۔

اس موقع پر اے اواین پاکستان میں سی ای او خرم علی خان نے کہا کہ ہم پاکستان میں مانچیسٹریونائیٹڈ کے ساتھ اپنا پہلا پرسنل ایکسیڈنٹ کور متعارف کرانے کے موقع پر خوشی محسوص کر رہے ہیں۔ہایئر موبائل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زیشان قریشی نے کہا کہ اس انشورنس کور کے واحد تقسیم کار ہونے کی وجہ سے ہم اس ”یونائیٹڈ، وی گو ہایر“ مہم کے بارے میں بہت پرجوش ہیں، اے او این اور مانچیسٹر یونائیٹڈ کے درمیان اشتراک عمل کے باعث ہم ہایئر اسمارٹ فون کسٹمرز کو مانچیسٹر میں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں سے ملنے کا منفرد موقع بھی پیش کرنے کے قابل ہو گئے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 05/04/2015 - 16:30:44

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں