پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی قسمت بدل دے گا،وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال

اتوار 5 اپریل 2015 16:23

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ملک کی قسمت بدل دے گا۔ آمرانہ حکومتوں نے ملکی ترقی میں سب سے زیادہ رکاوٹ ڈالی۔ عام انتخابات 2018میں ہی ہوں گے۔وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نییہاں مقامی ہوٹل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تھرکول کیوسائل کو سرسٹھ سال سے استعمال نہیں کیاگیا اور نہ ہی پاکستان میں برآمدات پر توجہ دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ اب عالمی ادارے پاکستان کی معاشی بحالی کا اعتراف کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات دو ہزار اٹھارہ میں ہی ہوں گے۔ آمرانہ حکومتوں نے ملکی ترقی میں سب سے زیادہ رکاوٹ ڈالی۔ جاپان کی مثال دینے والے وہاں کا سیاسی استحکام بھی دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن حکومت کی ترجیح ہے۔ کراچی اور بلوچستان کی صورتحال اب دو ہزار تیرہ سے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کراچی میں امن کیلئے غیرجانبدارانہ اقدامات کیے ہیں اور کراچی میں امن کیلئے تمام جماعتوں کو یکجا کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں