جعلی سیلز ٹیکس ریفنڈز میں ملوث14رکنی گروہ بے نقاب
گروہ کے مزید افراد کی گرفتاریوں کی صورت میں مزید سنسنی خیزانکشافات متوقع ہیں، آئی اینڈ آئی حکام
اتوار 5 اپریل 2015 14:45
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کراچی نے قومی خزانے سے جعلی کمپنی اور جعلی دستاویزات پر کروڑوں روپے مالیت کے جعلی سیلزٹیکس ریفنڈ کے ایک اور14 رکنی گروہ کا سراغ لگاکرگروہ کے ایک رکن اور میسرز زینت امپیکس کے پروپرائیٹر محمد عادل اشرف کو گرفتار کرلیا ہے جوشعبہ ٹیکسٹائل کوایس آراو1125 کے تحت ملنے والی ترغیبات کے غیرقانونی استعمال میں بھی ملوث ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ریجنل ٹیکس آفس ٹو میں رجسٹرڈ میسرز ابوبکرانٹرپرائزز نامی جعلی کمپنی نے قومی خزانہ میں ایک روپپہ ٹیکس ادا نہ کرنے کے باوجود جعلی دستاویزات پر سیلز ٹیکس ریفنڈ کی مد میں 4 کروڑ89 لاکھ63 ہزار روپے کی غیرقانونی وصولیاں کی ہیں۔(جاری ہے)
آئی اینڈ آئی حکام نے بتایا کہ مذکورہ گروہ کا ماسٹر مائنڈ دبئی فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے انٹرپول کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی تاہم اس ماسٹر مائنڈ کا نام فی الوقت صیغہ راز میں رکھا گیا ہے۔
گروہ کے گرفتار رکن نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ گروہ کے ماسٹر مائنڈ نے ان کے نام سے مختلف بینکوں میں26اکاوٴنٹس کھلوائے تھے جبکہ گروہ کے دیگر ارکان کے بھی مختلف بینکوں میں 26 سے زائد اکاوٴنٹس ہیں جن کے چیکس پران سے پہلے ہی دستخط لے کرگروہ کے سرغنہ نے وہ اپنے قبضے میں لے لیے ہیں تاکہ غیرقانونی کام تیز رفتاری کے ساتھ ہوسکے جبکہ اکاوٴنٹ ہولڈرکو اس کے عوض کمیشن کی مد میں انتہائی معمولی رقم دی جاتی تھی۔گرفتاررکن نے یہ بھی انکشاف کیا کہ کراچی کے کچھ بڑے ٹیکسٹائل یونٹس ترغیبی ایس آراو1125 سے استفادے کے باوجود قومی خزانے کو ریونیو کی مد میں اس گروہ کے توسط سے بھاری نقصان پہنچانے میں ملوث ہیں، ترغیبی ایس آراوکے تحت رعایتی ٹیرف پر درآمدی خام مال غیررجسٹرڈ شخص یا ادارے کوفروخت کرنے کی صورت میں ان ٹیکسٹائل ملوں پر5 فیصد سیلزٹیکس عائد ہوتا ہے لیکن ان ٹیکسٹائل یونٹوں نے غیررجسٹرڈ افراد واداروں کو خام مال فروخت کرکے مذکورہ گروہ کے تعاون سے عائد ہونے والے5 فیصد سیلزٹیکس کی چوری کی۔آئی اینڈ آئی کراچی کے حکام کا کہنا ہے کہ گروہ کے مزید افراد کی گرفتاریوں کی صورت میں مزید سنسنی خیزانکشافات متوقع ہیں اور آئی اینڈ آئی کی تحقیقاتی ٹیم نے ایس آراو1125 سے استفادے کے باوجود5 فیصد سیلزٹیکس چوری میں ملوث ٹیکسٹائل یونٹوں کی بھی چھان بین شروع کر دی ہے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
رینجرزاور پولیس مشترکہ کاروائیاں،9ملزمان گرفتار
تجاوزات کو روکنے کے لیے تمام اداروں کو مل کر کام کر نے کی ضرورت ہے،کمشنر کراچی
سوئی سدرن گیس کا پیراڈائز بیکرز فیکٹری پر چھاپہ ، ایف آئی آر درج
کھیلوں کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے سندھ اسپورٹس سٹی بنائیں گی: وزیر کھیل سندھ
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
محکمہ اسپورٹس سندھ نے صوبہ میں سندھ اسپورٹس سٹی بنانے اور ڈویژنل سطح پر اسپورٹس گیمز کرانے کا اعلان ..
صوبے میں صنعتی ترقی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا،جام اکرام اللہ دھاریجو
کوئی کسان اپنی زرعی زمین فروخت کریگا تو اس کو کسان کارڈ حکومت کو واپس کرنا ہوگا،سردار محمد بخش مہر
دوسرے منصوبوں کے ساتھ سکھر حیدرآباد موٹروے کو بھی ایس آئی ایف سی کے ذریعے ترجیح دی جائے، ناصر حسین ..
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر سندھ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف مہم جاری
سندھ آئندہ تعلیمی سال سائنس کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے طور پر منایا جائیگا۔ سید سردار علی شاہ
محکمہ اسپورٹس سندھ نے صوبہ میں سندھ اسپورٹس سٹی بنانے اور ڈویژنل سطح پر اسپورٹس گیمز کرانے کا اعلان ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی