کراچی میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز سات اپریل سے ہوگا
ہفتہ 4 اپریل 2015 22:48
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) کراچی میٹرک کے امتحانات کا آغاز سات اپریل سے ہورہا ہے،جس میں تقریباً تین لاکھ پچیس ہزار امیدوار شرکت کریں گے۔ طلبا کے لیے چار سو تیرہ امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جبکہ ایک مرکز قیدی طالب علموں کے لیے سینٹرل جیل میں بھی بنایا گیا ہے۔ کراچی میں ہونے والے میٹرک کے امتحانات کے حوالے سے بورڈ آفس میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت چئیرمین ثانوی تعلیمی بورڈ فصیح الدین خان نے کی۔
پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ اس سال امتحانات میں تقریباً تین لاکھ پچیس ہزار امیدوار شرکت کریں گے۔طلباء کے لیے چار سو تیرہ امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں طلبہ کے دو سو تئیس اور طالبات کے لیے ایک سو نوے سینٹرز بنائے گئے ہیں۔(جاری ہے)
قیدی طلباء کے لیے ایک امتحانی مرکز سینٹرل جیل میں بنایا گیا ہے۔ سیکیورٹی کے لحاظ سے ایک سو سترہ امتحانی مراکز کو حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ ایک سو چوالیس نافذ العمل رہے گی۔
آٹھ مراکز امتحانی پرچوں کی ترسیل کے لیے بنائے گئے ہیں امتحانات کی نگرانی کے لیے32اسپیشل و یجیلنس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔میٹرک بورڈ کی جانب سے دوران امتحان بجلی کی فراہمی کوبلا تعطل یقینی بنانے کے لیے کے الیکٹرک کو خط لکھ دیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد 1700 روپے کی کمی ہوگئی
پیپلز پارٹی کی سندھ اور بلوچستان کی حکومتیں ملک کا وقار بڑھائیں گی، شہنیلہ خانزادہ
سندھ میں گیس کا ایک اور بڑا ذخیزہ دریافت
سینئر صحافی جان محمد مہر کے قتل کی تحقیقات کیلئے نئی کمیٹی قائم
کارسوار کو لوٹ کر فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی ویڈیو سامنے آ گئی
کراچی کے شہریوں سے چھینی یا چوری شدہ 18 گاڑیاں واپس مل گئیں
سی وی وہ پیش کرے جسے گورنر بننا ہو مجھے ضرورت نہیں، کامران ٹیسوری
مئی کو کراچی میں عوامی اسمبلی جمہوریت پسند عوام کی ترجمانی کرے گی،شیخ الحدیث مولانانورالحق
مشرق وسطی اور پاکستان میں سائبرسالس کا افتتاح کردیا گیا
بین الاقوامی دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ میں داخلے 20 اپریل سے ہوں گے
شہری کو 4 لاکھ سے زائد کا کنڈے کا بل موصول
معروف اداکارہ نیمل خاور نے اپنے پرستاروں کے ساتھ براہ راست رابطے کیلئے یو ٹیوب چینل کا آغاز کردیا
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مس اور ڈس انفارمیشن دنیا بھر کا بڑا مسئلہ ،قانون سازی کرنے جارہے ہیں‘ شزہ فاطمہ خواجہ
-
بلاول بھٹو زرداری سے بشیر ریاض و دیگر کی ملاقات ، موجودہ صورتحال پر گفتگو
-
صدرمملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پرگیلریاں مہمانوں سے بھری رہیں
-
آصف علی زر داری کا خطاب ،اپوزیشن اور پیپلز پارٹی کے اراکین کے درمیان ہاتھا پائی ہوتے ہوئے رہ گئی
-
دہشتگردی سے قومی سلامتی ، علاقائی امن و خوشحالی کو خطرہ ، پڑوسی ممالک سے دہشتگرد گروہوں کا سختی سے نوٹس لینے کی توقع رکھتے ہیں، صدر مملکت
-
سرکاری بلڈنگزکی تعمیر کامعاملہ، بورڈآف ریونیوحکومت پنجاب نے 1ارب 27کروڑ 69لاکھ پانچ ہزارروپے کے فنڈزجاری کردئیے
-
سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد 1700 روپے کی کمی ہوگئی
-
پاکستان اور ترکیہ کی عسکری قیادت کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم
-
حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت آئی ٹی سیکٹر کو مزید ترقی ملے گی ،پاکستان عالمی سطح پر آئی ٹی کے شعبے میں لیڈر بننے جا رہا ہے،شیزا فاطمہ خواجہ
-
100 گرام روٹی کا نرخ 15 روپے مقرر کیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر
-
علی امین گنڈاپورکے خلاف غیر قانونی شراب اور اسلحہ کیس کی سماعت 19اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم کا مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے اراکین سے فرداً فرداً مصافحہ