راشد نسیم آج الخدمت میڈیکل کیمپ کادورہ اور پر چم کشائی کریں گے
تازہ ترین : 1

راشد نسیم آج الخدمت میڈیکل کیمپ کادورہ اور پر چم کشائی کریں گے

میڈیکل کیمپ دربار سلطانی پر لگایا جائے گا ،حسین آباد میں پرچم کشائی اور الیکشن آفس کا افتتاح ہو گا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) NA-246کے ضمنی انتخابات میں جماعت اسلامی کے نامزد امید وار نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم اتوار 5اپریل کو 11:30بجے دن الخدمت کے تحت دربار سلطانی فیڈرل بلاک4نزد الخدمت ماڈل پارک پرصبح سے لگائے گئے میڈیکل کیمپ کا دورہ کریں گے ۔میڈیکل کیمپ پر علاقہ مکینوں کے لیے مفت طبی امداد اور ادویات کی فراہمی کا انتظام کیا گیا ہے ۔

راشد نسیم جب کیمپ کا دورہ کرنے پہنچیں گے تو معززین اور عوام ان کا استقبال کریں گے ۔بعد ازاں وہ بعد نماز ظہر اوکھائی میمن مسجد کے سامنے حسین آباد بلاک 2میں پرچم کشائی اور الیکشن آفس کا افتتاح بھی کریں گے ،راشد نسیم مختلف علاقوں کا بھی دورہ کریں گے ۔معززین علاقہ اور عوام سے ملاقاتیں کریں گے ۔دریں اثنا جماعت اسلامی کے نامزد امید وار راشد نسیم کی انتخابی مہم کا آغاز ہو گیا ہے اور انتخابی حلقے میں بڑے پیمانے پر رابطہ عوام مہم شروع کر دی گئی ہے ،راشد نسیم جماعت اسلامی کے دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کے ہمراہ مختلف علاقوں ،مسجدوں اور پبلک مقامات پر عوام الناس سے رابطہ کر رہے ہیں اور ان کو انتخابات میں جماعت اسلامی کا ساتھ دینے کی دعوت دے رہے ہیں ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 04/04/2015 - 22:22:30

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں