میٹرک کے سالانہ امتحانات برائے سال 2015کا انعقاد 7 اپریل سے ہوگا، فصیح الدین خان
ہفتہ 4 اپریل 2015 22:08
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق سالانہ امتحانات برائے سال 2015کا انعقاد 7 اپریل 2015سے ہورہا ہے ۔الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین میٹرک بورڈ فصیح الدین خان نے میٹرک کے امتحانات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس سال تقریباً 325000 سے زائد طلباء امتحان میں شریک ہورہے ہیں اس کی تفصیل اس طرح ہے نویں سائنس گروپ میں طلبہ 76112، طالبات66336، (کل 140448)، دسویں سائنس گروپ میں طلبہ 75345، طالبات62317، (کل137662)، نویں جنرل گروپ میں طلبہ 5399، طالبات 1780، (کل 7179)، دسویں جنرل گروپ میں طلبہ 4088، طالبات 12801)، جبکہ نہم و دہم پرائیویٹ گروپ میں طلبہ 10634، طالبات 3893،(کل 14527)، طلباء شریک ہورہے ہیں ۔
امتحانات کے انعقاد کے سلسلے میں 413امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں ۔(جاری ہے)
جس میں 223طلبہ کے لئے اور 190 طالبات کے لئے جبکہ قیدی طلباء کے لئے سینٹرل جیل بھی ایک امتحانی مرکز قائم کیا گیا ہے۔ 117حساس امتحانی مراکز ہیں جو ٹاؤنز کی سطح پر ہیں جن میں بوائز 64اور گرلز کے 53امتحانی مراکز ہیں۔ ان تمام کی تفصیلات قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ارسال کر دی گئی ہیں۔
امتحان میں نقل کی روک تھام کے لئے 34اسپیشل ویجلینس ٹیمیں بنائی گئی ہیں جس میں ڈائریکٹر اسکولزو ڈائریکٹر پرائیو یٹ اسکولز ، اسکولوں کے ہیڈ ماسٹر ز اور سینئیر اساتذہ شامل ہیں ۔ 413سینٹر کنٹرول آفیسر ز (C.C.Os) کا تقرر کیا گیا ہے جو امتحانی مراکز پر بحفاظت امتحانی پرچوں کی ترسیل کو یقینی بنائیں گے۔ 8حب مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں سے امتحانی پرچہ جات کی بہتر اوربحفاظت سے ترسیل ممکن ہوگی۔امتحانات میں کسی بھی قسم کی غیر شفافیت کو روکنے کے لئے بورڈ ہذا میں ایگزامینشن رپورٹنگ سیل قائم کیا گیا ہے جس میں بورڈ کے سینئر افسران موجود ہونگے ۔ایگزامینشن رپورٹنگ سیل کے فون نمبرز ((99260251,99260252-6 Ext. 327 ہیں ۔ اسکے علاوہ کمشنر آفس میں بھی ایک شکایتی مرکز قائم کیا گیا ہے۔ قانون نا فذ کرنے والے اداروں کو بھی خطوط ارسال کر دیئے گئے ہیں جس میں اُن سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ امتحانی مراکز کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں ۔ ہم نے کے ۔الیکٹرک سے درخواست کی ہے کہ دورانِ امتحان بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں۔ دوران امتحان امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144نافذالعمل رہے گی۔ امتحانی مراکز پر موبائل فون لانے پر پابندی ہوگی۔ حساس امتحانی مراکز پر ایکسٹرنل سینٹر سپرنٹنڈنٹ کو تعینات کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر اسکولز ، ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولزامتحانی مراکز کا اچانک دورہ کریں گے۔ چیئرمین میٹرک بورڈ فصیح الدین خان نے کہا کہ شفاف امتحان کا انعقاد ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اُنہوں نے تمام امتحانی مراکز کے سینٹر سپرنٹنڈنٹس سے کہا کہ وہ اپنے اپنے امتحانی مراکز میں تما م طلبہ و طالبات کو سہولیات بہم پہنچائیں۔ نقل کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔اس موقع پر سیکریٹری میٹرک بورڈ حور مظہر اور ناظم امتحانات نعمان احسن بھی موجود تھے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
جب حق آتا ہے تو باطل مٹ جاتا ہے بیشک باطل مٹنے کیلئے ہے ، محمد شاداب رضا نقشبندی
30 مارچ عافیہ کا اغواء، پاکستان اور امریکی تاریخ کا سیاہ دن ہے، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
حکومت اقتصادی استحکام ، مالیاتی نظم و ضبط اور پائیدار اقتصادی نمو کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وفاقی وزیر ..
جی ڈی پی کے تناسب سے ٹیکسوں میں اضافہ، توانائی کے شعبہ میں نقصانات میں کمی اور ملکی اداروں کو خسارے سے ..
میئر کراچی کی جانفشانی اور کراچی کے لئے خدمات اور جدوجہد مثالی ہے،رضوان احمد فکری
دکھی انسانیت کی خدمت بہت بڑ ا صدقہ جاریہ ہے،صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی
سلمان عبداللہ مراد کی زیر صدارت اجلاس ،شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی سمیت ضلع ملیر کے مختلف مسائل پر ..
جامعہ کراچی: 63 طلباوطالبات میں ایک کروڑ44 لاکھ نوے ہزار کی اسکالرشپ کے چیکس تقسیم
عبادت میں لذت و حلاوت پیدا کرنا ہمارا فطری عمل ہے،ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی
25 رمضان کو یوم القدس ایمانی غیرت کے ساتھ منایاجائیگا،متحدہ علماء محاذ
شہروں کی تیز روشنیاں انسان میں فالج کا خطرہ بڑھا دیتی ہیں، تحقیق
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وفاقی وزارے خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی، 4 اشیائے ضروریہ مہنگی، 18 سستی ہوئیں
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
لاہورہائیکورٹ،عون چودھری کی این اے 128 سے کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم
-
خواجہ سلمان رفیق کا گنگارام ہسپتال کا دورہ، مدر اینڈ چائلڈ بلاک میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 137 پوائنٹس کی کمی
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
-
نوازشریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پرسزا دینا غلطی تھی، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دے دیا