اہلیان عزیزآباد خواتین کی جانب سے سے جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں چوڑیوں کا اسٹال قائم کیا گیا

ہفتہ 4 اپریل 2015 22:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں اہلیان عزیزآباد خواتین کی جانب سے سے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں چوڑیوں کااسٹال قائم کیا گیا ۔اسٹال کا افتتاح ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی ہمشیرہ محترمہ سائرہ خاتون نے کیا۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر رابطہ کمیٹی کے اراکین قمر منصور ،عظیم فارووقی اور عارف خان ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔اسٹال میں خواتین کا زبردست جوش خروش پایا جارہاہے اور ساتھ ساتھ چھوٹے بچوں کے فیس پر ایم کیوایم کے پرچم بھی بنائیں جارہے تھے۔ اس مو قع پر محترمہ سائرہ خاتون نے اسٹال میں موجود خاتون کو ایم کیوایم کے رنگ دوپٹہ اور چوڑیاں تقسیم کیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں