مقامی کمپنیاں مناپلی قائم کرنے کیلئے درآمدی گیس پر پابندی لگوانا چاہتی ہیں‘ ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن

صرف ایران سے آنیوالی گیس میں زہریلے کیمیکل پائے جاتے ہیں ،کوئٹہ سرحد پر لیبارٹری قائم کر دی جائے ‘ عرفان کھوکھر

ہفتہ 4 اپریل 2015 19:33

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) ایل جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ مقامی ایل پی جی پیداواری کمپنیاں مناپلی قائم کرنے کے لئے درآمدی گیس پر پابندی لگوانا چاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

ایل پی جی ایسوسی ایشن کی طرف سے درآمدی گیس پر پابندی کے مطالبے پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے عرفان کھوکھر نے کہا کہ صرف ایران سے آنے والی گیس میں زہریلے کیمیکل پائے جاتے ہیں جسکی روک تھام کے لئے کوئٹہ سرحد پر لیبارٹری قائم کر دی جائے۔مقامی ایل پی جی پیداواری کمپنیاں اپنی مناپلی قائم کرنے کیلئے درآمدی گیس پر پابندی لگوانا چاہتی ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں