نائن زیرو سے گر فتا ر ملزم عبید کے ٹو کو پولیس اہلکار قتل کیس میں گواہ نے عد ا لت کے رو برو شناخت کر نے سے ا نکا ر کر د یا

ہفتہ 4 اپریل 2015 19:19

نائن زیرو سے گر فتا ر ملزم عبید کے ٹو کو پولیس اہلکار قتل کیس میں گواہ نے عد ا لت کے رو برو شناخت کر نے سے ا نکا ر کر د یا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) پو لیس آ فیسر کو قتل کر نے اور د یگر سنگین وار دا تو ں میں نائن زیرو سے گر فتا ر ملزم عبید کے ٹو کو پولیس اہلکار قتل کیس میں گواہ نے عد ا لت کے رو برو شناخت کر نے سے ا نکا ر کر د یا۔

(جاری ہے)

ملز م کو رینجرز کی سخت حفاظتی حصار میں نائین زیرو سے گرفتار کیے جانے عبید الرحمان عرف کے ٹو کو جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی علی سلیمان کی عدالت میں شناخت پریڈ کے لیے پیش کیا گیا تھا جہاں عدالت میں ملزم سمیت دس فرضی ملزمان کو قطا ر بنا کر کھڑا کیا گیا تھاعدالت میں گواہ نے بتایا کہ اس نے دس برس قبل ملزم کو فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا تھا لیکن جب ملزمان کے سامنے گو ا ہ کو لایا گیا تو اس نے عبید کے ٹو کے بجائے قطا ر میں کھڑ ے دوسرے شخص پر ملز م کی حیثیت سے ہاتھ رکھا اس کارروائی کے بعد عدالت نے تحر یر کیا کہ گواہ ملزم کو شناخت نہیں کرسکا ۔

شناختی پر یڈ کے بعد ملزم کو پولیس اپنے ہمراہ لے گئی ۔عبید کے ٹو پر الزام تھا کہ اس نے2009 میں یوسف پلازہ تھانے کی حدود میں دوران گشت اے ایس آئی شہباز کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں