تحریک انصاف پکنک منانے والی پارٹی ہے، فاروق ستار
تازہ ترین : 1

تحریک انصاف پکنک منانے والی پارٹی ہے، فاروق ستار

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء)ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پکنک منانے والی پارٹی ہے، ہم نے یہاں سے فتح حاصل کرلی ہے۔ پی ٹی آئی والے کچھ دن عزیزآباد، لیاقت آباد میں پارٹی منائیگی۔انہوں نے کہا کہ 23اپریل کو ایک نئی اور مضبوط ایم کیو ایم عوام کے سامنے آئے گی، انتخابات جذبات سے نہیں، محنت سے جیتے جاتے ہیں۔ ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ ہمیں 23اپریل تک بہت صبر اور نظم و ضبط سے کام لینا ہوگا اور کارکن اتنا ووٹ دیں کہ آئندہ کوئی جناح گراونڈ آکر ہمیں للکار نہ سکے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 04/04/2015 - 16:47:02

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں