کراچی، نامعلوم افراد تحریک انصاف کے کیمپ کا سامان گاڑی میں لیکر فرار ہوگئے
تازہ ترین : 1

کراچی، نامعلوم افراد تحریک انصاف کے کیمپ کا سامان گاڑی میں لیکر فرار ہوگئے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے درمیان اکھاڑے گئے کیمپ کا سامان نامعلوم افراد گاڑی میں لیکر فرار ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے کریم آباد میں ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان کشیدگی کے باعث متحدہ کے کارکنوں نے پی ٹی آئی کا سیاسی کیمپ اکھاڑ دیا تھا جو نامعلوم افراد کیمپ کا سامان گاڑی میں لیکر فرار ہوگئے ۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اکھاڑے گئے کیمپ کا سامان ہم نے نہیں اٹھایا ہے ،کیمپ کا سامان ان لوگوں نے اٹھایا ہے جنہوں نے ہمارے کیمپ کو گرایا تھا ۔انہوں نے کہا کہ ڈیکوریشن والے رو رہے ہیں کہ ان کا سامان واپس کیا جائے ، دونوں سیاسی جماعتوں کی کشیدگی کے باعث ہم نے کارکنوں کیمپ میں بیٹھنے سے منع کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کیمپ رات کو بھی چوری گئی تھی اور آج تو کیمپ کا پورا سامان وہی لوگ لے گئے ہیں جنہوں نے گرایاتھا

وقت اشاعت : 04/04/2015 - 16:26:58

اپنی رائے کا اظہار کریں