کراچی : پی ٹی آئی کا کیمپ آفس ہٹانے کے لیے دکانداروں کی الیکشن کمیشن کو درخواست
تازہ ترین : 1
کراچی : پی ٹی آئی کا کیمپ آفس ہٹانے کے لیے دکانداروں کی الیکشن کمیشن ..

کراچی : پی ٹی آئی کا کیمپ آفس ہٹانے کے لیے دکانداروں کی الیکشن کمیشن کو درخواست

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 اپریل 2015 ء): پی ٹی آئی کا آفس کیمپ ہٹانے کے لیے کریم آباد کے مقامی دکانداروب نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی جس میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کا کیمپ آفس علاقہ سے ہٹایا جائے اور کسی بھی جماعت یا امیدوار کا کیمپ آفس قائم نہ ہونے دیا جائے. درخواست میں یہ موقف دیا گیا کہ تحریک انصاف کے کیمپ آفس سے کاروبار متاثر ہو رہا ہے جبکہ اس سے دکانوں اور دکانداروں کو نقصان پہنچے گا. دکانداروں کا کہنا تھا کہ اشتعال انگیزی اور ہنگامہ آرائی کے دوران اگر دکانوں کو نقصان پہنچا تو ذمہ دار پی ٹی آئی ہو گی.

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 04/04/2015 - 16:01:09

اپنی رائے کا اظہار کریں