کراچی : سانحہ بلدیہ فیکٹری کی آگ پر بھی نظر ہے ملزمان سے رعایت کا سوال ہی پیدانہیں ..
تازہ ترین : 1

کراچی : سانحہ بلدیہ فیکٹری کی آگ پر بھی نظر ہے ملزمان سے رعایت کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا، آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 اپریل 2015 ء): آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کا کہنا ہے کہ بلدیہ ٹاؤ ن فیکٹری میں لگنے والی آگ پر بھی بھر پور نظر ہے . سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں 300 افراد زندی جل گئے تھے جو کہ ایک بہت بڑا واقعہ تھا، آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے ملزمان سے رعایت برتنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا. ان کا کہنا تھا کہ صولت مرزا سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی جلد ہی مچھ جیل کا دورہ کرے گی جس کے بعد جے آئی ٹی کی رپورٹ 4 سے 5 ہفتے میں پیش کی جائے گی.

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 04/04/2015 - 15:22:38

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں