انتخابی دفتر پر حملے سے ایم کیوایم کے جمہوری طرزعمل کاپول کھل گیا، متحدہ فاشسٹ طریقہ کارسے جیت سکتی ہے،ایم کیو ایم کی جارحیت نے مزید ثابت قدم بنا دیا ، الطاف حسین کی پْرتشدد سیاست سے برطانوی حکومت کو آگاہ کریں گے،ایم کیو ایم کے کارکنان اشتعال انگیزی کے ذریعے ضمنی الیکشن رکوانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاٹوئٹر پیغام

ہفتہ 4 اپریل 2015 12:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے دفتر پر ہونے والے حملے کے بعد ایم کیو ایم کے جمہوری طرز عمل کا پول کھل گیا ہے،متحدہ فاشسٹ طریقہ کارسے جیت سکتی ہے،یم کیو ایم کی جارحیت نے ہمیں مزید ثابت قدم بنا دیا ہے، الطاف حسین کی پْرتشدد سیاست سے برطانوی حکومت کو آگاہ کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنان اشتعال انگیزی کے ذریعے ضمنی الیکشن رکوانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ، ایم کیو ایم صرف فاشسٹ طریقوں سے ہی جیت سکتی ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی غیر جمہوری سوچ بے نقاب ہوگئی ہے اور متحدہ نے ہمیں پہلے سے زیادہ پر عزم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ الطاف حسین کے فاشسٹ اقدامات اور تشدد کا معاملہ برطانوی حکومت کے سامنے اٹھائیں گے۔ ایم کیو ایم صرف فاشسٹ طریقوں سے ہی جیت سکتی ہے۔ اس سے قبل عمران خان نے کراچی میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور پی ٹی آئی کے کیمپ اکھاڑنے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں۔

عمران خان نے کہاکہ سندھ پولیس پی ٹی آئی کارکنان کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ عمران خان نے واقعہ کے ذمہ دار افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اپنے ہی گورنر کے سامنے بنائے گئے ضابطہ اخلاق کی ایم کیو ایم نے کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے۔ تحریک انصاف کے کارکنان ایسی بھونڈی حرکتوں سے گھبرانے والے نہیں۔ واضح رہے کہ کریم آباد میں حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے تحریک انصاف کی انتخابی مہم جاری تھی کہ اس دوران ایم کیوایم اور تحریک انصاف کے کارکنان آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی جب کہ اس موقع پر کچھ مشتعل افراد نے تحریک انصاف کا الیکشن کیمپ اکھاڑ دیا اور کیمپ پر انڈوں کی بارش کردی، مشتعل افراد نے تحریک انصاف کا جھنڈا بھی نذر آتش کردیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں