شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر مگر مچھ کے آنسوں بہائے جارہے ہیں۔ سردار ممتاز علی بھٹو

جمعہ 3 اپریل 2015 22:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ کے رہنماء سردار ممتاز علی بھٹو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 4 0اپریل پر ایک بار پھر منافقتوں اور پیدا کیہھجوم گڑھی خدا بخش بھٹو میں جمع ہو کے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی مزار پر مگر مچھ کے آنسوں بہا رہے ہیں۔5 فروری1979کو جب مجھے رہا کیا گیا تو میں نے این سب کے دروازے کھٹکھٹا کہ انھیں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جان بچانے کے لیے منتیں کیں تو کسی نے بھی مثبت جواب نہیں دیا اور ٹالتے رہے۔

(جاری ہے)

ایسی صورکحال میں میں نے کئی ممالک کے سفارتی اختیاروں سے بھی رابطے کیئے اور ان سے بھی مدد مانگی جس پر انھوں نے اپنے طور پر بھر پور مدد کی مگر بد قسمتی سے اس سے مطلوبہ نتیجہ نہیں مل سکا۔آج وہ غدار جنھوں نے کچھ کرنے سے معزوری ظاہر کر کے اپنے دروازے بند کر دیئے تھے وہ اب شہید ذوالفقار علی بھٹو کے سیاسی ورثے کو خون چوسنے والے کیڑوں کی طرح آکر چمٹ گئے ہیں۔اور ان میں سے کیئے تو اراکین اسمبلی اور وزراء بھی بن چکے ہیں ۔ ان دنوں میں زرداری ضیاء لیگ میں شامل تھے۔ جس سے ظاہر ہو تا ہے کہ ٓاج کے دور میں غداری کرنے میں ہی فائدہ ہے۔۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں