ذوالفقار علی بھٹو شہید نے پسے ہوئے غریب مفلوک الحال عوام کو استحصالی نظام سے نجات دلوانے کیلئے اپنی جان کی قربانی دی، فریال تالپور
جمعہ 3 اپریل 2015 22:07
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر ایم این اے فریال تالپور نے پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور اسلامی سربراہ کانفرنس کے سربراہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 36ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کی تعلیمات قوم کے لئے مشعل راہ ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے اس ملک کے پسے ہوئے غریب مفلوک الحال عوام کو استحصالی نظام سے نجات دلوانے کیلئے اپنی جان کی قربانی دی۔
انہوں نے اپنی پوری زندگی عوام کی خدمت کیلئے وقف کر رکھی تھی۔ ان کی زندگی جدوجہد کا عملی نمونہ تھی۔ شہید بھٹونے ملک کے دولخت ہونے کے بعد بکھرے اور ٹوٹے ہوئے ملک کی کرچیاں جمع کر کے دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کیا ۔شہید بھٹو نے 90ہزار سے زیادہ جنگی قیدیوں کو واپس لا کرقوم کا اعتماد بحال کیا۔(جاری ہے)
بین الاقوامی برادری میں ملک کا وقار بحال کیا اور بکھری ہوئی شکست خوردہ فوج کو دوبارہ منظم ومسلح کیا، ملک کو ایٹمی طاقت بنایا جس کی وجہ سے آج ہم عالمی سطح پر برابری کی بنیاد پر بات کرنے کے قابل ہوئے۔
شہید بھٹو نے ملک کو غیر وابستہ تحریک کا رکن بنایااور کشمیر کے مسئلے کو نہ صرف ہندوستان سے ایک متنازعہ مسئلہ تسلیم کروایا بلکہ بین الاقوامی سطح پر اجاگر بھی کیا۔ فریال تالپور نے کہا کہ آج یوم تجدید عہد ہے۔ آج ہمیں تہیہ کرناہوگاکہ ہم شہید بھٹو کے دیئے ہوئے رہنما اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ملک کو عوامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے جدوجہد کرینگے ۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار