پارٹی عہدیدار کی ایما پر وارداتیں کی گئیں : متحدہ کے گرفتار کارکن کا انکشاف

muhammad ali محمد علی جمعہ 3 اپریل 2015 21:08

پارٹی عہدیدار کی ایما پر وارداتیں کی گئیں : متحدہ کے گرفتار کارکن کا انکشاف

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 اپریل 2015 ء) متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار ہونے والے ٹارگٹ کلر کی جانب سے متحدہ کی قیادت کے خلاف جے آئی ٹی ٹیم کے سامنے اعتراف کیا گیا ہے کہ اس نے پارٹی عہدیدار کی ایما پر تمام وارداتیں کی ہیں۔

(جاری ہے)

کامران عرف منا ایم کیو ایم کا کارکن ہے جس پر 14 افراد کے قتل کا الزام ہے ، کامران نے جے آئی ٹی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ اسے قتل کرنے کے لیے احکامات پارٹی عہدیدار عابد چیئرمین کی جانب سے دیے جاتے تھے، وہ پارٹی کے لیے بھتہ بھی وصول کرتا رہا ہے۔

مال بردار گاڑیوں سے 150 سے 200 روپے یومیہ، ہیوی گاڑیوں سے 200 اور چھوٹی مال بردار گاڑیوں سے 100 روپے یومیہ بھتہ وصول کیا کرتا تھاجبکہ بڑی دکانوں سے 400 ، چھوٹی دکانوں سے 150 سے 200 روپے یومیہ بھتہ وصول کیاجاتاتھا۔ ملزم کامران عرف منا کی نشاندہی پر بلٹ پروف جیکٹس اور بم بھی برآمد کیے گئے ہیں ۔عدالت کی جانب سے ملزم کوقتل کے مقدمے میں 4 اپریل تک جسمانی ریمانڈ دے کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں