سانحہ بلدیہ ٹاؤن کا اہم ملزم عبدرالرحمان عرف بھولا کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار
تازہ ترین : 1
سانحہ بلدیہ ٹاؤن کا اہم ملزم عبدرالرحمان عرف بھولا کراچی ائیرپورٹ ..

سانحہ بلدیہ ٹاؤن کا اہم ملزم عبدرالرحمان عرف بھولا کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 اپریل 2015 ء) سانحہ بلدیہ ٹاوَن کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت میں سانحہ کے مرکزی ملزم عبدالرحمان عرف بھولا کو کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم کراچی ائیرپورٹ سے دبئی فرار ہورہا تھا تاہم ایف آئی اے نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو فرار ہونے سے قبل ہی گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کو مزید تحقیقات کیلئے رینجرز حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 03/04/2015 - 18:51:04

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں