کراچی، میٹرک کے سالانہ امتحان برائے سال 2015کے انعقاد کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر ..
تازہ ترین : 1

کراچی، میٹرک کے سالانہ امتحان برائے سال 2015کے انعقاد کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن کے اعلامیہ کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات برائے سال 2015کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ اس سلسلے میں فصیح الدین خان چیئرمین میٹرک بورڈ کی صدارت میں 4اپریل بروز ہفتہ دوپہر 2بجے میٹرک بورڈ کراچی کے کانفرنس ہال میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ تمام الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ اس پریس کانفرنس میں شرکت کریں۔ تاکہ انہیں سالانہ امتحانات کی تیاریوں کی بارے میں آگاہی دی جائے۔

وقت اشاعت : 03/04/2015 - 17:44:50

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں