محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے 141غریب فنکاروں میں 68لاکھ، 70ہزار روپے تقسیم کرنے کی منظوری دیدی گئی

جمعہ 3 اپریل 2015 17:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) وزیر اعلیٰ سندھ کی معاونِ خصوصی برائے ثقافت و سیاحت شرمیلا فاروقی کی زِیر سربراہی مینجمنٹ بورڈ آف انڈومنٹ فنڈ برائے ضرورت مند فنکار، ادیب اور شاعر کی 14ویں میٹنگ ڈائریکٹوریٹ کلچر میں منعقد ہوئی جس میں سیکریٹری ثقافت آفتاب میمن،، ڈائریکٹر جنرل ثقافت منظور کناصرو اور دیگر ممبران میں عبد الحمید سندھی، سرفراز راجڑ، صلاح الدین تونیو، نصیر مرزا، حسینہ معین، مصطفی قریشی اور فہمیدہ حسین نے شرکت کی۔

اجلاس میں محکمہء ثقافت کو سندھ بھر سے غریب ضرورتمند اور مستحق فنکاروں کی جانب سے موصول ہونے والی 250درخواستیں زیرغور لائی گئیں۔ جس میں سے بورڈ کی متفقہ رائے کے تحت 141درخواستیں قبول کرلی گئیں ہیں 14.ویں میٹنگ کے تحت مستفید ہونے والے 141 ضرورتمند فنکاروں میں کل 68,70,000/-روپے تقسیم کیئے جائینگے۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں شرمیلا فاروقی نے ممبران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انڈومینٹ فنڈ کی تقسیم کہ عمل کو مزید شفاف اور بہتر بنایا جائے۔

انہوں نے فنکاروں، ادیبوں اور شاعروں سے بھی درخواست کی کہ محکمہ ثقافت کی جانب سے منتخب پروفارمہ مکمل مطلوبہ معلومات کہ ساتھ محکمہ ثقافت کو ارسال کریں تاکہ محکمہ ثقافت ان کی ہر ممکن مدد کرسکے کیوں کہ فنکاروں کی درخواستوں کی جانچ اور انتخاب کا دارومدار ان کے مہیا کردہ کاغذات پر ہوتا ہے۔ انھوں نے عوام سے بھی اپیل کی کے محکمہ ثقافت اس کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے اگر کوئی مشورہ یا رائے ہو تو اسے بلا جھجک محکمہ ثقافت کو ارسال کریں محکمہ تمام قابل عمل مشوروں پر غور کرتے ہو ئے ان کو نافذ کرنے کی کوشش کرے گا۔

منیجمنٹ بورڈ آف انڈومینٹ فنڈکی 14ویں میٹنگ کے تحت منتخب کیئے جانے والے 141فنکاروں میں عبدالعلیم، فرید خان، عاشق اروانی، اسلم تونیو، مسمات بختاور، محمد حنیف لاشاری، غوث بخش بروہی، غفور گل، سجاد یوسف، رسول بخش درس، ستارجوگی، عزیز بانو، عبدالواحد، غلام حسین اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں