کراچی،فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 2افراد جاں بحق

جمعہ 3 اپریل 2015 16:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ گارڈن پولیس نے مقابلے کے بعد 2 بھتہ خوروں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق رسالہ تھانے کی حدود سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت تا حال نہ ہوسکی۔

(جاری ہے)

لیاری جھٹ پٹ مارکیٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حسیب نامی شخص زخمی ہوگیا جو دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔دوسری جانب گارڈن پولیس نے مقابلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ جبکہ ملزمان کے قبضے سے دو دستی بم۔ اسلحہ اور بھتہ خوری کی رسیدیں برآمد ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں