این اے246کے ضمنی انتخاب میں فوج تعینات کی جائے ،پی ٹی آئی کا مطالبہ
تازہ ترین : 1

این اے246کے ضمنی انتخاب میں فوج تعینات کی جائے ،پی ٹی آئی کا مطالبہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء)تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل نے کراچی کے حلقہ این اے 246 میں فوج تعیناتی کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیاہے۔ کراچی کے حلقہ 246 میں تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل نے چیف الیکشن کمشنر کو درخواست دی ہے کہ پولنگ کے دوران فوج تعینات کی جائے، ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری سندھ سے رپورٹ طلب کی ہے جس کے آنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا ۔یاد رہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 246 میں ضمنی انتخابات 23 اپریل کوہوں گے۔

وقت اشاعت : 03/04/2015 - 16:54:56

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں