کراچی : آج صبح گارڈن ٹاون سے گرفتار بھتہ خور ملزم کے ایم سی کا ملازم نکلا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 3 اپریل 2015 15:59

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 اپریل 2015 ء) : آج صبح پولیس نے کراچی کے علاقہ گارڈن سے ایک مبینہ بھتہ خور کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد ملزم سے تفتیش شروع کر دی گئی تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم فرحان کے ایم سی کا ملازم ہے جو کہ 1992 ء میں کے ایم سی میں منشی کی حیثیت سے بھتی ہوا تھا جب کہ دوسری جانب ملزم فرحان نے بھتہ خوری کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں صدر ٹاؤن میں سینٹری سب انسپکٹر کی حیثیت سے کام کر رہا ہوں اپنی تنخواہ لینے گیا تھا کہ پولیس نے گرفتار کر لیا. پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں