ذوالفقار علی بھٹو کی برسی:سندھ بھر میں عام تعطیل کااعلان، نوٹیفکیشن جاری
تازہ ترین : 1

ذوالفقار علی بھٹو کی برسی:سندھ بھر میں عام تعطیل کااعلان، نوٹیفکیشن جاری

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء)سندھ حکومت نے سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے قائد ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر آج (ہفتہ ) کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے ۔جمعہ کے روز وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کے ترجمان نے بتایا کہ آج (ہفتہ ) کو ملک بھر میں سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی منائی جائے گی اور اس حوالے سے مختلف شہروں میں تقاریب کا انعقاد کیا جائیگا جبکہ حکومت سندھ نے صوبے بھر میں آج تعطیل کا اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے

وقت اشاعت : 03/04/2015 - 15:33:47

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں