کراچی پولیس کی کارروائی ،2 بھتہ خور گرفتار،بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

جمعہ 3 اپریل 2015 14:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) پولیس نے ایک کارروائی کے دوران سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے 2 ملزموں کو حراست میں لے لیا ہے ،بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز پولیس نے کراچی کے علاقے گارڈن میں ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں پر موجود 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے اور ان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے اور دونوں بھتہ خوری اور جرائم پیشہ وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کو مزید پوچھ گچھ کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں