شہیدذوالفقار علی بھٹو کی 36ویں برسی کی تیاریاں ملیر میں زور و شور سے جاری

برسی میں سینکڑوں گاڑیوں کے قافلے میں ہزاروں کارکنان شرکت کریں گے ، تیاریوں کو پیپلز پارٹی ملیر کے اجلاس میں حتمی شکل دے دی گئی

جمعرات 2 اپریل 2015 23:15

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) شہیدذوالفقار علی بھٹو کی 36ویں برسی کی تیاریاں ملیر میں زور و شور سے جاری ، برسی میں سینکڑوں گاڑیوں کے قافلے میں ہزاروں کارکنان شرکت کریں گے ، تیاریوں کو پیپلز پارٹی ملیر کے اجلاس میں حتمی شکل دے دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق : پیپلز پارٹی کے بانی و سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 36ویں برسی کی تیاریاں ملیر میں زور و شور سے جاری ہیں ، اس سلسلے میں گذشتہ روز پیپلز پارٹی کی ضلعی آفس میں صدر راجا رزاق کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر سے تمام عہدیداروں نے شرکت کی ، اجلاس میں تیاریوں کی رپورٹ دیتے ہوئے ضلعی انفارمیشن سیکریٹری میر عباس نے بتایا کہ ضلع کے پی ایس وارڈ یونین کاوٴنسل سے یونٹ سطح تک کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں ، کارکنان پر جوش ہیں ، ضلع بھر سے سینکڑوں گاڑیوں کے قافلے میں ہزاروں کارکنان برسی میں شرکت کریں گے ، انہوں نے کہا کہ ہر سال جب بھی برسی کا موقع آتا ہے تو کارکنان رضاکارانہ طور پر اپنے قائد سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر شہید بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، اس موقع پر اجلاس میں تیاریوں کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی صدر راجا رزاق نے کہا کہ اپنا خون اور زندگی دے کر اس ملک اور جمہوریت کو بچانے والے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ بھٹو خاندان جیسی قربانی کسی نے نہیں دی ہے اس لئے ملک کی جمہوریت پسند عوام شہید کی برسی پر بلا کسی سیاسی تفریق کے شریک ہوتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم کارکنان کو برسی میں شریک ہوکر موقع ملتا ہے کہ ہم اپنی سیاسی و نظریاتی پروگرام کو تازا کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں