کراچی، حلقہ این اے 246 میں ضمنی الیکشن کے لیے ضابطہ اخلاق جاری

الیکشن میں حصہ لینے والے 15 امیداروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی

جمعرات 2 اپریل 2015 22:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 246 میں ضمنی الیکشن کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کے تحت انتخابی مہم کے دوران سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی ہوگی، حلقے میں وزرا اور مشیروں کے دوروں پر بھی پابندی عائد ہوگی، جلسے کے علاوہ لاڈ اسپیکر کا استعمال بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے جب کہ انتخابی دفاتر، ریلیوں اور انتخابی مہم کی سکیورٹی کے لیے امیدوار ضلعی انتظامیہ سے مشاورت کے پابندی ہوں گے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے این اے 246 کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے 15 امیداروں کی حتمی فہرست جاری کرتے ہوئے انہیں انتخابی نشان بھی الاٹ کردیئے ہیں جب کہ ریٹرننگ افسران نے ضلعی انتظامیہ اور تمام امیداروں کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کی نشست نبیل گبول کے استعفے کیبعد خالی ہوئی جس پر پولنگ 23 اپریل کو ہوگی جب کہ حلقے میں ایم کیوایم، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں