اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس کی کارروائی ‘انڈسٹریل ایریا میں ملوں میں ڈکیتیاں کرنے والے 2ملزمان گرفتار

جمعرات 2 اپریل 2015 22:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ(ایس آئی یو)پولیس نے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ملوں میں ڈکیتیاں کرنے والے 2ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا،ایس ایس پی محمد فاروق اعوان کے مطابق گرفتار محمد رمضان اور قمر ایاز ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں،ملزمان سے پولیس نے2 پستول اور کارتوس برآمد کئے ہیں،ملزمان سے پولسی کی تفتیش جاری ہے،اور اہم انکشافات متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں