موسم کی خرابی کے سبب دوبئی کے لئے قومی ائیر لائن پی آئی اے کی متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں،ترجمان پی آئی اے

جمعرات 2 اپریل 2015 22:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) موسم کی خرابی کے سبب دوبئی کے لئے قومی ائیر لائن پی آئی اے کی متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں،پی آئی اے ترجمان حنیف رانا کے مطابق 2اپریل کو جو پروازیں منسوخ کی گئیں ہیں ان میں پی کے207 پی کے 284پی کے351 پی کے212پی کے283 اور پی کے208 شامل ہے یہ پروازیں کراچی دوبئی ،دوبئی اسلام آباد،پشاور دوبئی اور دوبئی سے کراچی آنا تھی،ترجمان کے مطابق پروازوں کا نیا شیڈول موسم کی مناسبت سے جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں