گمبٹ ‘شکارپور سے سہون جانے والی جانے والی سوزوکی وین اوور لوڈنگ کے باعث گمبٹ بائی پاس پر الٹ گئی

10 بچوں اور خواتین سمیت 20 افراد زخمی ‘4 کی حالت تشویش ناک

جمعرات 2 اپریل 2015 22:33

گمبٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) شکارپور سے سہون جانے والی جانے والی سوزوکی وین اوور لوڈنگ کے باعث گمبٹ بائی پاس پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 10 بچوں اور خواتین سمیت 20 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 4 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق جمعرات کی شب شکارپور سے سہون جانے والی جانے والی سوزوکی وین اوور لوڈنگ کے باعث گمبٹ بائی پاس پر الٹ گئی جس کے باعث بچوں اور خواتین سمیت 20 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں غلام رسول‘علی احمد‘ غلام فاروق ‘ حنا ‘ آسیہ ‘ کامران‘ کاشف ‘حمیرا ‘رافیہ اور 10 بچے شامل ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے گمبٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں