تبدیلی ناگزیر ہوچکی ہے اس کے لیے عوام کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جائے، سید مفخر ..
تازہ ترین : 1

تبدیلی ناگزیر ہوچکی ہے اس کے لیے عوام کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جائے، سید مفخر علی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے قائم مقام امیر سید مفخر علی نے ذمہ داران ضلع وزونز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی میں رابطہ عوام مہم شروع کررہی ہے۔ رابطہ عوام مہم کے لئے ذمہ داران وکارکنان بھرپور طریقے سے عوام سے رابطہ کریں اور ایک بہت بڑی تعداد میں عوام اپنا ہمنوا بنائیں۔ایک بڑی تبدیلی کیلئے عوام کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہی کراچی اور پاکستان کے حالات تبدیل کرسکتی ہے۔ جماعت اسلامی جرأت مند اور دیانت دار لوگوں کی جماعت ہے۔ صالح قیادت اس ملک میں آجائے تو ہمارے مسائل حل ہوجائیں۔ اس موقع پر سیکریٹری ضلع مرزا فرحان بیگ ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

وقت اشاعت : 02/04/2015 - 22:27:04

اپنی رائے کا اظہار کریں