سعودی عرب کا پاکستان سے سب سے زیادہ سرمائے کا انخلاء
تازہ ترین : 1
سعودی عرب کا پاکستان سے سب سے زیادہ سرمائے کا انخلاء

سعودی عرب کا پاکستان سے سب سے زیادہ سرمائے کا انخلاء

کراچی: (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء)سعودی عرب پاکستان سے سب سے زیادہ سرمائے کا انخلاء کرنے والا ملک بن گیا۔رواں مالی سال ملک میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری امریکا نے کی جبکہ سب سے زیادہ سرمائے کا انخلاء سعودی عرب نے کیا۔ سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے فروری تک امریکا نے چھبیس کروڑ انیس لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری کی۔ چین اٹھارہ کروڑ پینسٹھ لاکھ ڈالرز کے ساتھ دوسرے جبکہ متحدہ عرب امارات سولہ کروڑ ایک لاکھ ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ اس دوران سعودی عرب نے ملک سے آٹھ کروڑ چھیالیس لاکھ ڈالرز سرمایہ کاری کا انخلاء کیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 02/04/2015 - 21:44:20

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں