ایسٹر کے موقع پر گرجاگھروں اور مسیحی بستیوں میں موثر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنا یا جائے تاکہ مسیحی برادی اپنے مذہبی تہوار اور عبادات پر امن ماحول میں بلا خوف وخطر انجام دیں سکیں

حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری کی مسیحی عبادت گاہوں اور بستیوں کے دورے کے موقع پر گفتگو

جمعرات 2 اپریل 2015 21:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ ایسٹر کے موقع پر گرجاگھروں اور مسیحی بستیوں میں موثر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنا یا جائے تاکہ مسیحی برادی اپنے مذہبی تہوار اور عبادات پر امن ماحول میں بلا خوف وخطر انجام دیں سکیں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی میں ایسٹر کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے مسیحی عبادت گاہوں اور بستیوں کا تفصیلی دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے مسیحی رہنماؤں اور عوام سے ملاقات کی اور اُن سے ایسٹر کے موقع پر درپیش علاقائی مسائل اور حفاظتی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر مسیحی عوام نے گرجا گھروں پر حفاظتی انتظامات اور درپیش بلدیاتی مسائل سے آگاہ کیا حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے مسیحی عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر حق پرست عوامی نمائندے بلا تفریق رنگ و نسل اور مذہب انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں انہوں نے کہاکہ اقلیتی عوام کا ایم کیو ایم سے ناقابل تسخیر رشتہ ہے اور ہمیشہ قائم رہے گا انہوں نے مسیحی عوام کو یقین دلایا کہ ایسٹر کے موقع پر مسیحی بستیوں اور گرجا گھروں کے اطراف مسائل سے پاک ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائیگا اس موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ہدایت کی کہ ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں کے اطراف اور مسیحی بستیوں میں صفائی وستھرائی روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ فراہمی و نکاسی آب کے نظام کو درست بنا یا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں